انصاف والے بھی فارغ۔۔۔

Oct 05, 2021 | 13:29:PM
انصاف والے بھی فارغ۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تحریک انصاف نے مرکزی دفتر میں کام کرنے والے درجنوں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں کئی برسوں سے کام کرنے والے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے مراسلے تھما دیئے گئے۔

 مرکزی دفتر تحریک انصاف کے ایڈمنسٹریٹر زاہد کاظمی کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے مرکزی دفتر کے خرچے کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔یکم اکتوبر سے پارٹی کے مرکزی دفتر کو آپکی خدمات درکار نہیں۔ملازمین کو چیئرمین پارٹی کہ منظوری کے بعد نکالا جا رہا ہے۔

 دوسری جانب  نوکریوں سے برخاست کئے گئے ملازمین نے تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کسانوں کو گاڑی کے نیچے کچلنے کی دردناک ویڈیو منظر عام پر آ گئی