اسحاق ڈار معطلی کیس،وفاقی حکومت نے فریق بننے کی درخواست دائر کردی

Oct 05, 2021 | 14:19:PM

(24 نیوز)وفاقی حکومت نے اسحاق ڈار کیس میں فریق بننے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر  کردی۔

تفصیلات کےمطابقب وفاقی حکومت نے اسحاق ڈار کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست بھی کردی، درخواست میں استدعا کی گی ہے کہ اسحاق ڈار نوٹیفیکیشن معطلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اسحاق ڈار کا بطور سینیٹر نوٹیفیکیشن معطل ہے،حلف نہ اٹھانے پر سینیٹ نامکمل اور عوامی نمائندگی سے محروم ہے، حکومت نے رکن پارلیمان کے حلف نہ اٹھانے کے معاملہ پر قانون بنا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ڈینگی  کا حملہ،لاہورمیں سب سے زیادہ126 کیسز  رپورٹ

مزیدخبریں