چیئرمین نیب کو توسیع دی گئی تو اپوزیشن سپریم کورٹ جائے گی۔۔ سلیم مانڈوی والا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اپوزیشن نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرسلیم مانڈوی والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع سپریم کورٹ میں چیلنج ہوجائیگی۔کسی بھی طریقے سے چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کی گئی تو اپوزیشن سپریم کورٹ جائیگی۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نیب والے ایسے ہی میرے خلاف میڈیا ٹرائل چلاتے رہتے ہیں، نیب نے جو جواب جمع کرایا ہے اس کا جواب میں اب میڈیا کے ذریعے دوں گا۔نیب اگر میڈیا ٹرائل کرنا چاہتا ہے تو اب ہم بھی میڈیا کے ذریعے جواب دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب والے کسی منی چینجر کو پکڑ کر شوشا چھوڑ دیتے ہیں، نیب عدالت میں کچھ ثابت کر نہیں پا ئی تو اب میڈیا ٹرائل کر رہی ہے۔
سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ لوگوں کو زبردستی بلاکر پلی بارگین کیا جاتا ہے،چیئرمین نیب بلیک میل ہوتے ہیں ان پر دباو ڈالا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انصاف والے بھی فارغ۔۔۔