(24 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نئی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرے خلاف کیس پولیٹیکل انجینئرنگ اور قانون کی سنگین خلاف ورزی کی بہترین مثال ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات پر مبنی درخواست دائر کر دی،مریم نواز نے عرفان قادر ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں کہا گیا ہےکہ میری سزا کے خلاف اپیل زیرالتواء ہونے کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے راولپنڈی بار سے خطاب کیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2017 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی،پاکستان کی تاریخ میں پولیٹیکل انجینئرنگ اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی کلاسیک مثال ہے، شوکت صدیقی نے کہا چیف جسٹس کو اپروچ کیا گیا کہ ہم نے الیکشن تک نواز شریف اور اس کی بیٹی کو باہر نہیں آنے دینا۔جسٹس صدیقی نے کہا آئی ایس آئی پوری طرح جوڈیشل پروسیڈنگز کو مینوپلیٹ کرنے میں شامل ہے،مریم نواز نے شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات کی روشنی میں بریت کی استدعا کر دی۔ مریم نواز کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہےکہ شوکت عزیر صدیقی کی تقریر نے ساری کارروائی مشکوک بنا دی، نیب کے لئے لازم ہوتا ہے کہ وہ شفاف طور پر کارروائی کرے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ڈینگی کا حملہ،لاہورمیں سب سے زیادہ126 کیسز رپورٹ