حکومت کا چیئرمین نیب کی مدمت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ 

Oct 05, 2021 | 15:14:PM

 (24 نیوز)حکومت نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق مشیرِ پارلیمانی امور بابر اعوان اور وزیرِ قانون فروغ نسیم  پر مشتمل حکومتی کمیٹی نے سفارشات کا مسودہ تیار کر لیا، نیب آرڈیننس میں 1 سے زائد ترامیم کی گئی ہیں۔

مسودے میں موجودہ چیئرمین کی توسیع سے متعلق قانونی نکات کا جائزہ بھی لیا گیا۔چیئرمین نیب کی توسیع کے حوالے سے حتمی سفارشات وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کی جائیں گی۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں وزیرِ قانون بیرسٹر فروغ نسیم، مشیرِ پارلیمانی امور بابر اعوان ، وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری اور مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے شرکت کی تھی۔

 یادرہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:انصاف والے بھی فارغ۔۔۔

مزیدخبریں