ظالم باپ کا 9 ماہ کے بچے پر تشدد۔۔قتل کر کے دفنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ساندہ میں باپ نے مبینہ طور پر نو ماہ کے بچے کو تشدد کرکے قتل کردیا۔
مقتول کی ماں کنول شہزادی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ شوہر بچے کو میرے سامنے تشدد کا نشانہ بناتا رہا،بچے کی چیخ و پکار سن کر بیہوش ہو گئی تھی،مجھے ہسپتال لیجایا گیا اور بچے کی تدفین کر دی ۔پولیس نے ماں کی درخواست پر بچے کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،مقدمہ تشدد اور حبس بے جا کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر کا کہنا ہے کہ بچے کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا ،پوسٹ مارٹم میں قتل ثابت ہوا تو دفعات شامل کی جائیں گی ، معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے جلد حقائق سامنے لائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے اہم خبر۔۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نےبڑا حکم سنا دیا