فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ بند ہونے سے مارک زکر برگ کو کتنے ارب کا جھٹکا لگا ؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹر نگ ڈیسک) فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ بند ہونے کے باعث کمپنی کے مالک مارک زکر برگ کو لگ بھگ ساڑھے چھ ارب ڈالر کا نقصان ۔
تفصیلات کے مطابق فوربز میگزین کی رپو رٹ میں کہا گیاہے کہ فیس بک کے شریک بانی مارک زکر برگ کو پیر کے روز فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ بند ہونے کے باعث اب تک چھ ارب 40 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے اور وہ ارب پتی افراد کی فہرست میں ایک درجہ نیچے چلے گئے ہیں۔
حالیہ نقصان کے باعث مارک زکر برگ کے اثاثوں کی مالیت 116 ارب 30 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے اور وہ دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص سے ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔
فیس بک کمپنی کو بھی شیئرز مارکیٹ میں بڑے نقصان کا سامنا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں اب تک اس ایپ کے شیئرز کی ویلیو5.41 فیصد تک کم ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فیس بک،واٹس ایپ،انسٹاگرام کب فعال ہوجائینگی؟انتظامیہ کا اہم بیان سامنے آگیا