کل تک وزیراعلی جام کمال کا استعفا ورنہ تحریک عدم اعتماد سمیت اہم اعلان کر سکتے ہیں۔۔ناراض ارکان

Oct 05, 2021 | 17:46:PM

(24نیوز)ناراض ارکان کی کوئٹہ میں نیوز کانفرنس، وزیراعلی بلوچستان کو کل تک کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ  وزیراعلی ممبران اور عوام کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوِئے خود مستعفی ہوجاتے۔یہ تاثر دینےکی کوشش کی گئی کہ ہمارے گروپ کے لوگ ٹوٹ گئے ہیں۔ بلوچستان میں حالات خراب ہورہے ہیں۔ہمارامشترکہ فیصلہ ہے کہ وزیراعلیٰ استعفا دیں ۔ہم نہیں چاہتے کہ اسمبلی میں اکثریت ثابت کریں اور پھر جام کمال کو انکی کرسی سے الگ کریں۔ ہمارا تمام گروپ متحد ہے اور وزیراعلیٰ کے استعفے کے موقف پر قائم ہیں۔ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ جام کمال خود کو عقل کل سمجھتے ہیں۔طلبا،اساتذہ سمیت معاشرے کا ہر فرد تنگ آچکا ہے۔

اس مو قع پر میر اسد بلوچ کا کہنا تھا کہ جام کمال خان ضد پر اڑے ہیں۔کسی ایک شخص کے لئے بلوچستان کو دائو پر نہیں لگا سکتے۔  جام کمال کو ہٹانے کا فیصلہ صوبے کے مفاد میں ہے۔ کل تک اگر وزیراعلیٰ نے استعفا نہ دیا تو تحریک عدم اعتماد سمیت اہم اعلان کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈارک ویب پر1.5 ارب صارفین کی ذاتی معلومات برائےفروخت۔ ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف۔۔فیس بک کی تردید

مزیدخبریں