فنی تعلیم کو عام کر نے کےلئے ”میٹرک ٹیک “ منصوبہ متعا رف کروا نے کا فیصلہ 

Oct 05, 2021 | 17:47:PM

 (24نیوز)وفا قی حکو مت نے ثا نو ی سطح پر فنی تعلیم کو عام کر نے کے لئے ”میٹرک ٹیک “ منصوبہ متعا رف کروا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔
 اس حوالے سے فیڈرل بو رڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن اور سرونگ سکو لز اینڈ کالجز ایسو سی ایشن کے ما بین ”میٹرک ٹیک “منصوبے کے ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقر یب منعقد کی گئی جس میں صدر سرونگ سکو لز ایسو سی ایشن رضا الرحما ن کوفیڈرل بو رڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن کے چیئر مین قیصر عالم نے با قاعدہ طور پر ”میٹرک ٹیک “منصوبے کا ایمبیسڈر مقرر کیا ۔
اس موقع پر سینٹرل چیئر مین سرونگ سکو لز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ڈاکٹر ندیم کیا نی،اسلام آباد کے صدر اورنگ زیب ندیم ، جنرل سیکرٹری کلیم حفیظ بھی مو جود تھے ۔ تقریب کے مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے فیڈرل بو رڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن کے چیئر مین فیصل عالم نے کہا کہ ثا نوی سطح پر فنی تعلیم کو عام کر نا ہما را مشن ہے اور میٹرک ٹیک منصو بہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ سرونگ سکو لز ایسو سی ایشن کے ساتھ معا ہدہ ایک خوش آئند عمل ثا بت ہو گا ۔سرونگ سکو لز ایسو سی ایشن کے صدر و ایمبیسڈر ”میٹرک ٹیک “رضا الر حما ن نے کہا کہ آج کا دن بلا شبہ تعلیمی میدا ن میں آگے بڑھنے کا ایک اور قدم ہے اور ہمارے طالب علمو ں کے لئے یہ منصوبہ ایک سنگ میل ثا بت ہو گا ۔ حکو مت نے ہمارے اوپر جس اعتما د کا اظہا رکیا ہے ہم اس پر پورا اتر یں گے ۔
یہ بھی پڑھیں۔ایشوریا رائے کی پیرس فیشن ویک میں ریمپ پر دلکش انداز میں واک

مزیدخبریں