پنڈورا لیکس: برطانیہ میں کتنے بلین کی جائیداد خریدی گئی؟؟تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنڈورا لیکس میں برطانیہ میں خریدی گئی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈورا پیپر لیکس میں انکشاف ہوا ہے کہ صرف برطانیہ میں آف شور کمپنیز کے ذریعے 1500 سے زائد پراپرٹیز خریدی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں خریدی گئی پراپرٹیز کی قیمت کا تخمینہ 4 بلین پاؤنڈ سے زائد لگایا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کی سیاسی جماعتوں کو عطیات دینے والوں کے نام بھی پنڈورا پیپر لیکس میں شامل ہیں۔
دوسری جانب برطانوی وزرا نے ردِ عمل دیتے ہوئےکہا کہ آف شور کمپنیز سے برطانیہ میں پراپرٹی کی خریداری کے حوالے سے نیا قانون بنایا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016 میں اس وقت کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے غیر ملکی کمپنیوں کو رجسٹر کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا، قانون کا مسودہ دو برس بعد شائع کیا گیا تھا جبکہ 2019 میں ملکہ کی تقریر میں قانون کو تبدیل کرنے پر پیش رفت کا وعدہ کیا گیا تھا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ قانون اب تک پارلیمنٹ میں پیش نہیں ہوسکا اور نہ ملکہ کی تقریر میں حکومت کی ترجیحات کے طور پر شامل تھا۔
دوسری جانب برطانوی حکومت کی جانب سے یہ موقف سامنے آیا ہے کہ سخت قوانین کے نفاذ کے ساتھ منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔حکومت کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں وقت ملتے ہی آف شور کمپنیز کے ذریعے برطانیہ میں پراپرٹیز رکھنے والے مالکان کو رجسٹر کرنے کا معاملہ پیش ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:منشیات کیس: شاہ رخ خان کے بیٹے کیخلاف اہم شواہد سامنے آگئے