کورکمانڈز کانفرنس۔۔بھارتی پروپیگنڈا اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کی کوشش اور انڈین فوج کی بوکھلاہٹ ہے۔۔آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز))پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاءنے بھارتی ملٹری کے گمراہ کن پروپیگنڈا کا شدید نوٹس لیتے ہوئے واضح کیاہے کہ بھاری قربانیوں سے حاصل امن تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔مقصد بات چیت اور عالمی تعاون سے افغانستان میں دیرپا امن واستحکام کی راہ ہموار ہوگی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 244 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ کورکمانڈر کانفرنس میں تبدیل ہوتی ہوئی علاقائی سکیورٹی کی صورتحال بالخصوص بارڈر منیجمنٹ اور داخلی سیکیورٹی پر بات چیت کی گئی۔ کانفرنس کے شرکاءنے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں ناکام بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر غور کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھاری قربانیوں سے حاصل امن و استحکام کو تباہ کرنے کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے۔
کانفرنس کے شرکاءنے بھارتی ملٹری کے گمراہ کن پروپیگنڈا کا شدید نوٹس لیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یہ بے بنیاد پروپیگنڈا بھارت کی فرسٹیشن کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ پروپیگنڈا درحقیقت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت بھارت کے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ کانفرنس کے شرکاءنے افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ بامقصد بات چیت اور عالمی تعاون سے افغانستان میں دیرپا امن واستحکام کی راہ ہموار ہوگی۔آرمی چیف نے فارمیشنزکی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ انہوں نے غیرملکی افواج کیساتھ تربیتی مشقوں کے انعقاد پر اظہار اطمینان کی۔
یا د رہے کہ پاک فوج نے حال ہی میں مختلف ممالک کی افواج کے ساتھ انسداد دہشتگردی کی مشترکہ مشقیں کی ہیں۔
CCC was held at GHQ today. #COAS presided over the conference. Forum took comprehensive review of evolving security situation in the region with particular focus on Border Management & Internal Security. Forum was apprised on measures being taken to thwart nefarious (1/5) pic.twitter.com/TFWfImnU9p
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 5, 2021
یہ بھی پڑھیں:’ہیپی برتھ ڈے پی ایم آئی کے ‘ ۔۔وزیر اعظم کیلئے 69 ویں سالگرہ پر ٹویٹر پرمبارکبادوں کا ڈھیر