کچھ لوگوں کو شاہ رخ خان کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی، بالی وڈ پروڈیوسر

Oct 05, 2021 | 19:20:PM

(24نیوز)بھارت کے معروف فلم پروڈیوسر اور اداکار ویویک واسوانی نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کو شاہ رخ خان کی کامیابی سے تکلیف ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ پروڈیوسر ویویک واسوانی نے آریان خان کی گرفتاری پرشاہ رخ خان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کو شاہ رخ خان کی کامیابی ان سے ہضم نہیں ہورہی۔اس لئے شاہ رخ خان کی فیملی کو ہمیشہ ٹارگٹ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان میرے دوست ہیں اور انکے بیٹے میرے اپنے بیٹوں کی طرح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں شاہ رخ خان کو تب سے جانتا ہوں جب وہ سٹار نہیں تھے ۔میرے خیال میں بچوں کو ٹارگٹ کرنے کی روش ترک کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پنڈورا لیکس: برطانیہ میں کتنے بلین کی جائیداد خریدی گئی؟؟تفصیلات سامنے آگئیں

مزیدخبریں