پنڈورا پیپرز کی انکوائری ۔۔فیصل واوڈا نے ٹویٹر پر تہلکہ خیز اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹر نگ ڈیسک) ٹویٹرپراپنے پیغام میں سینیٹرفیصل واؤڈا نے کہا کہ پنڈورا پیپرز کی انکوائری کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں،یہ فیصلہ صرف عمران خان صاحب ہی کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق فیصل واوڈانے کہا کہ میں وزیراعظم سے درخواست کر تا ہوں کہ انکوائری ٹیم اس پہ 12-14 گھنٹے روزانہ کام کر کےپانچ دن کے اندر نتیجہ دے۔انکوائری ٹیم کا طریقہ کار ایسا ہو کہ قوم بھی دیکھ سکے۔ آغاز مجھ سے کریں، ٹیسٹ کیس بنائیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ میں غلط ثابت ہوا تو سزا دیں اور اگر صحیح ثابت ہوا تو یہ بھی فیصلہ ہو کہ غلط بیانی، بدنامی اور سنسنی پھیلانے والے خود ساختہ نام نہاد تحقیقاتی صحافیوں کو کیا سزا ملے گی؟
Only Imran Khan can take bold decision of Pandora Papers inquiry. I welcome it and request PM Imran Khan to direct the inquiry team to work 12-14 hours on daily basis and bring the result in 5 days and nation should see it.They should START WITH ME taking it as a test case
— Senator Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) October 5, 2021
یہ بھی پڑھیں: نئی امریکی تحقیق میں فائزر ویکسین کی افادیت 6 ماہ بعد نصف ہوجانے کا انکشاف