پنڈورا پیپرز کی انکوائری ۔۔فیصل واوڈا نے ٹویٹر پر تہلکہ خیز اعلان کر دیا

Oct 05, 2021 | 19:38:PM

(مانیٹر نگ ڈیسک)  ٹویٹرپراپنے پیغام میں سینیٹرفیصل واؤڈا نے کہا کہ پنڈورا پیپرز کی انکوائری کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں،یہ فیصلہ صرف عمران خان صاحب ہی کر سکتے ہیں۔

 تفصیلات کےمطابق فیصل واوڈانے کہا کہ میں وزیراعظم سے درخواست کر تا ہوں کہ انکوائری ٹیم اس پہ 12-14 گھنٹے روزانہ کام کر کےپانچ دن کے اندر نتیجہ دے۔انکوائری ٹیم کا طریقہ کار ایسا ہو کہ قوم بھی دیکھ سکے۔ آغاز مجھ سے کریں، ٹیسٹ کیس بنائیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ میں غلط ثابت ہوا تو سزا دیں اور اگر صحیح ثابت ہوا تو یہ بھی فیصلہ ہو کہ غلط بیانی، بدنامی اور سنسنی پھیلانے والے خود ساختہ نام نہاد تحقیقاتی صحافیوں کو کیا سزا ملے گی؟

یہ بھی پڑھیں: نئی امریکی تحقیق میں فائزر ویکسین کی افادیت 6 ماہ بعد نصف ہوجانے کا انکشاف

مزیدخبریں