پنڈورا پیپرز۔۔بھارتی حکومت کا فہرست میں شامل اپنے شہریوں سے متعلق اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹر نگ ڈیسک) پنڈورا پیپرز میں 300 بھارتیوں کے نام شامل ہیں جن کی آف شور کمپنیاں اور دیگر اثاثے سامنے آئے ہیں۔بھارتی حکومت نے بھی پنڈورا پیپرز انکشافات کا نوٹس لیا اور کہا ہے کہ متعلقہ ادارے قانون کے مطابق ضروری اقدام کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے مختلف ایجنسیوں پر مسشتمل تحقیقات کا حکم دیا ہے جبکہ تحقیقات سربراہ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز کی سربراہی میں کی جائیؒں گی۔بھارتی وزارت خزانہ کے مطابق پنڈوراپیپرزمعاملےکی تحقیقات میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، ریزروبینک آف انڈیا اور فنانس انٹیلن جنس یونٹ شامل ہوں گے۔
یا د رہے کہ پنڈورا پیپرز میں سابق سربراہ ملٹری ایجنسی لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ راکیش کمار لومبا اور ان کے بیٹےکا نام شامل ہے بھارتی بزنس مین پرامود مٹل کا نام بھی ہے، اس کے علاوہ پیپرز میں نئی دلی کا ایک اسپتال چلانے والے خاندان کی بھی ساڑھے تین کروڑ ڈالر مالیت کی آف شور کمپنی اور کروڑوں ڈالر کے اثاثے سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنڈورا پیپرز کی انکوائری ۔۔فیصل واوڈا نے ٹویٹر پر تہلکہ خیز اعلان کر دیا