وزیراعظم نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مسودہ کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزیر قانون،اٹارنی جنرل،وفاقی وزیرفواد چودھری ،اسد عمراور بابر اعوان شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مسودہ کی منظوری دیدی۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد سمری کابینہ ارکان کو بھجوائی جائے گی۔سمری کی سرکولیشن کےذریعے منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مسودے میں نئے چیئرمین کی تعیناتی تک موجودہ چیئرمین نیب کو برقرار رکھنے کی شق شامل ہے ۔چیئرمین نیب کی تعیناتی پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرنے کی شق بھی شامل ہے ۔وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کی موجودہ شق برقرار رہے گی۔وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔چیئرمین نیب کو ہٹانے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنا ہوگا۔نئے مستقل چیئرمین نیب کیلئے جسٹس ر جاوید اقبال کے نام پر بھی غور ہوسکے گا ۔مجوزہ آرڈیننس کے تحت موجودہ چیئرمین نیب نئے کی تعیناتی تک برقرار رہیں گے۔چیئرمین نیب کی تعیناتی کے طریقہ کار میں پارلیمانی کمیٹی پہلی بار شامل کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کچھ لوگوں کو شاہ رخ خان کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی، بالی وڈ پروڈیوسر