نیب چیئرمین کی تقرری پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت آئین کا تقاضا ہے۔ ۔مریم اور نگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل ،کہا ہے کہ چئیرمن نیب کی تقرری کا طریقہ کار آئین پاکستان میں درج ہے۔ فواد چوہدری اپنے جیسے مشورے اپنے پاس ہی رکھیں یہ چیئرمین نیب کی نوکری میں توسیع نہیں بلکہ آٹا چینی بجلی گیس دوائی چور اے ٹی ایمز کو عمران صاحب کا این آر او ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب چیئرمین کی نوکری میں توسیع دراصل چور عمران خان اور ان کے مافیا کا تحفظ ہے۔ چئیرمن نیب کی نوکری میں توسیع دراصل چور عمران خان کو بلین ٹری سونامی، ہیلی کاپٹر کیس، بی آر ٹی پشاور سے تحفظ ہے۔چئیرمن نیب کی مدت ملازمت میں توسیع دراصل مالم جبّہ، بلین ٹری سونامی، بی آر ٹی سے عمران صاحب کا اپنے لئے این آر او لینا ہے۔ آئین کو توڑ کر چئیرمن نیب کو توسیع دی جا رہی ہے ۔چور عمران خان اپنے چور اے ٹی ایمز اور مافیاز کو این آر او دینے کے لئے چئیرمن نیب کو توسیع دے رہے ہیں۔ نیب چیئرمین کی تقرری پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت آئین کا تقاضا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ بغیر مشاورت چئیرمن نیب کی تعیناتی غیر آئینی و غیر قانونی ہوگی۔چور عمران خان اور کرائے کے جھوٹے ترجمان چیئرمین نیب کی تعیناتی پر مشورے اپنے پاس رکھیں ۔چور عمران خان کا چئیرمن نیب کو توسیع دینا چوروں کو این آر او دینا ہے۔ عمران صاحب اس فیصلے سے آٹا چینی بجلی گیس دوائی چور دوستوں کو این آر او دے رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:پنڈورا پیپرز کی انکوائری ۔۔فیصل واوڈا نے ٹویٹر پر تہلکہ خیز اعلان کر دیا