ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی سے متعلق بڑی خبرآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹر نگ ڈیسک) ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی سینٹی بلینیئر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت ٹیسلا کے بانی ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جن کے اثاثوں کا تخمینہ 202 ارب 90 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔ وہ دنیا کے واحد شخص ہیں جن کے اثاثے 200 ارب ڈالر سے زائد ہیں۔ ایمازون کے بانی جیف بیزوس 189 ارب 40 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔ارب پتی افراد کی دولت کا تخمینہ جاری کرنے والے فوربز میگزین کے مطابق مکیش امبانی کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز دو ارب ڈالر کا نفع ہوا جس کے باعث ان کی دولت 100 ارب ڈالر ہوگئی اور وہ دنیا کے دسویں سینٹی بلینیئر بن گئے ۔
یاد رہے کہ ایک ارب ڈالر یا اس سے زائد دولت رکھنے والے کو ارب پتی (بلینیئر) جب کہ 100 ارب ڈالر کے اثاثے رکھنے والوں کو سینٹی بلینیئر کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اندرونی کہانی ۔۔عثمان بزدار نے بڑی خو شخبری سنادی