برطانوی ایلچی کی افغان وزیر خارجہ اورنائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر سے ملاقاتیں ۔ مالی امداد کی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے برطانوی وزیراعظم کے خصوصی نمائندے سر سائمن گاس نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔اس موقع پردونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیںبرطانیہ کے خصوصی ایلچی سائمن گاس نے امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر سے بھی ا ہم ملاقات میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لئے مالی امداد کی پیشکش کی۔
میڈیارپورٹ کے مطابق برطانیہ کے خصوصی ایلچی سائمن گاس کی سربراہی میں ایک وفد نے طالبان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی اور وزیر خارجہ امیر اللہ متقی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران برطانوی ایلچی نے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لئے مالی امداد کی تقسیم اور ترسیل سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور ملک کو شدت پسند عسکریت پسندوں کی آماجگاہ نہ بننے دینے کی یقین دہانی کو سراہا۔ برطانوی ایلچی نے طالبان قیادت سے درخواست کی کہ جو لوگ ملک چھوڑنا چاہتے ہیں انھیں محفوظ راستے فراہم کئے جائیں جب کہ اقلیتوں اور خواتین کے حقوق کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر نے افغان عوام کو مالی امداد کی فراہمی کی پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ اقلیتوں اور خواتین کو تحفظ اور شریعت میں حاصل حقوق فراہم کر رہی ہے۔نائب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی متعدد بار کراچکے ہیں۔ عالمی قوتیں بھی ہماری حکومت کو تسلیم کرکے منجمد فنڈز بحال کریں۔
یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ یاسرہ رضوی کی زنجیروں میں جھکڑے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل