(مانیٹر نگ ڈیسک)ڈی جی خان کی نجی اکیڈمی میں طالبات کے ساتھ زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت، پولیس نے مزید 20 ویڈیوز برآمد کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ اکیڈمی تین منزلہ ہے۔ گراؤنڈ فلور کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، سیکنڈ فلور پر کلاسز ہوتی تھیں جبکہ تھرڈ پورشن پر ہاسٹل بنایا گیا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اکیڈمی کا مالک جاوید فرار ہوگیا تھاجسے گرفتار کرلیا گیا۔ اکیڈمی میں طالبات اور ٹیچرز کے ساتھ زیادتی کرکے ان کی ویڈیوز بنائی جاتیں اور پھر انہیں بلیک میل کیا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی سے متعلق بڑی خبرآگئی
ملزم مجاہد حسین کی 8 اکتوبر تک ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی اطلاعات سامنےآئی ہیں ،دوسرا ملزم حبیب ملک سے فرار ہوگیا ہے۔ پولیس نے جب اس کے گھر پر چھاپہ مارا تو اس کے بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف ہوا۔ کیس کا تیسرا ملزم اسامہ بھی فرار ہے ۔ پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عا مر خان کے ساتھ فلم "دنگل" سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی زائرہ وسیم نے مداحوں کو دنگ کر دیا