بھارت: کورونا سے مرنے والے ہر شخص کے لواحقین کیلئے معاوضہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارتی حکومت کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو مالی معاوضہ ادا کرے گی۔
بھارتی اخبارکے مطابق بھارتی حکومت کورونا کے باعث مرنے والوں کے لواحقین کو 50 ہزار بھارتی روپے (ایک لاکھ14 ہزار پاکستانی روپے) ادا کرےگی۔رپورٹ کے مطابق 2 وکلا کی جانب سے کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضےکی ادائیگی کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی جس میں لواحقین کو 4 لاکھ بھارتی روپے فراہم کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
تاہم مودی سرکار کی جانب سے دائردرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اتنی رقم سے خزانے پر بھاری بوجھ پڑے گا اس لیے معاوضے کی رقم کم کی جائے۔بھارتی سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کی جانب سے 50 ہزار بھارتی روپےکی تجویزقبول کرلی ہے جس کے تحت یہ رقم مرکزی اور ریاستی حکومت کی مختلف اسکیموں کے تحت لواحقین کو فراہم کی جائے گی۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے 4 لاکھ 47 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں تاہم ماہرین نے کہا کہ یہ تعداد 10 گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نورا فتیحی ماضی میں کیا نوکری کرتی رہیں ؟؟؟حیران کن انکشافات