(24نیوز)طالبان کی داعش کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان نے افغانستان میں داعش کی بڑھتی کارروائیوں کو روکنے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے، گزشتہ روز ایک آپریشن کے دوران طالبان نے داعش کا ایک ٹھکانہ تباہ کردیا جب کہ کارروائی میں متعدد جنگجوؤں کے بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان فورسز نے کابل کے نواحی علاقے خیر خانہ میں داعش کے ٹھکانے پر کارروائی کی تاہم آپریشن کے کتنے افراد مارے گئے اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران افغانستان میں طالبان پر متعدد حملے کیے گئے تھے جن میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے، طالبان نے ان حملوں کو داعش کی کارروائی قرار دیتے ہوئے تنطیم کے خلاف آپریشن کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت: کورونا سے مرنے والے ہر شخص کے لواحقین کیلئے معاوضہ