مریم نے جنرل عاصم منیر کا نام لیکر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا ہے: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نے جنرل عاصم منیر کا نام لے کر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا ہے، عوام اور فوج کو لڑانے کی سازش ناکام ہوگی۔
سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 245 کہنا آسان ہے لگانا مشکل ہے۔
مریم نے جنرل عاصم منیر کا نام لے کر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا ہے۔عوام اورفوج کولڑانےکی سازش ناکام ہوگی۔آرٹیکل245کہناآسان ہےلگانامشکل ہے۔وزیرداخلہ اپنےسائزاورہوش میں رہیں۔ووٹ کوعزت دوکی چیخیں نکلیں گی۔ٹویٹ سےلندن کی میٹنگ پرجلدقوم کوباخبرکروں گا15نومبر تک سیاست آرپارہوجائےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 5, 2022
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اپنےسائز اور ہوش میں رہیں، ووٹ کوعزت دو کی چیخیں نکلیں گی، لندن کی میٹنگ پر جلد قوم کو باخبر کروں گا، 15 نومبر تک سیاست آر پار ہو جائے گی۔
آل شریف کی سیاست کافیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونےجا رہا ہے۔مریم کہتی ہیں کہ میں شہبازشریف کی حکومت سےخوش نہیں،میں ڈار کی ذمہ دار ہوں،شہباز کی نہیں۔عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا دیکھائی دے گا۔اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹمپرینگ کرنےمیں ماہر ہیں۔مفتاع مفت میں مارا گیا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 5, 2022
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آل شریف کی سیاست کا فیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونے جا رہا ہے، مریم کہتی ہیں کہ میں شہباز شریف کی حکومت سے خوش نہیں، میں ڈار کی ذمہ دار ہوں، شہباز کی نہیں، عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا دیکھائی دے گا، اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹمپرینگ کرنے میں ماہر ہیں، مفتاع مفت میں مارا گیا۔