’اُلٹا لٹک کے ٹریننگ شروع کر دیں‘ شاداب خان برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سہ ملکی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے صارف کو منہ توڑ جواب دے دیا۔
شاداب خان کی 24 ویں سالگرہ پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغام دیے جارہے تھے کہ اسی دوران ایک ٹوئٹر صارف نے نائب کپتان اور دیگر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
راشد خان نامی ٹوئٹر صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ شیڈی شوڈی کے چکر چھوڑو اور برائے مہربانی ورلڈ کپ پر توجہ دو۔
صارف کے ٹوئٹ پر شاداب خان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ابھی نیوزی لینڈ میں آدھی رات ہے فزیو نے بولا ہے کہ آرام کرو اور ٹائم آف لو، آپ کہتے ہیں تو الٹا لٹک کر ٹریننگ شروع کردیں؟
شاداب خان نے سالگرہ کی مبارکباد دینے والے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں و دیگر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ کے پیغامات دینے کے لئے سب کا بہت شکریہ، میں سب کے پیغامات کا جواب نہ دینے کے لیے معذرت خواہ ہوں لیکن جیسے ہی مجھے وقت ملا تو آپ سب سے لائیو ملاقات ہوگی۔
Thank you everyone for the birthday messages. I am sorry I was unable to reply but when I get some time off we will do a #AskShadab and space soon. Thank you for all your love. My prayers for all of u
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) October 4, 2022