استعفوں کی منظوری سے متعلق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) استعفوں کی منظوری سے متعلق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف کا اپنی مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کا عندیہ
علی محمد خاں، فضل محمد خان، شوکت علی، ڈاکٹر شیری مزاری، ڈاکٹر شاندانہ گلزار، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز شاہ، جمیل احمد، محمد اکرم درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔ درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسپیکر تحقیق کرلے جنہوں نے استعفے دیئے انہوں نے آرٹیکل 64 کے تحت مرضی سے استعفے دیے، قانون کے مطابق پٹشنرز کو سنے بغیر اسپیکر استعفوں سے متعلق اطمینان نہیں کر سکتا، ابھی الیکشن کا اعلان نہیں ہوا 123 ارکان کے استعفوں کو ایک ساتھ دیکھا بھی نہیں گیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ ممبر اسمبلی شکور شاد کا استعفی منظور ہوا تو انہوں نے درخواست دی اسپیکر نے سنے بغیر استعفی منظور کر لیا، شکور شاد کی درخواست پر ہائیکورٹ نے انکا استعفی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا، پٹشنرز اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوئے اس لیے ان کے استعفے منظور نہیں ہوئے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اسپیکر کو ہدایت دے کہ وہ استعفوں کی منظوری سے متعلق اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے، عدالت اسپیکر کو حکم دے کہ وہ درخواست گزاروں اور دیگر 112 ارکان کو بلائے۔