پیرس فیشن ویک: رنگوں اور حُسن کے جلوے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خرم شہزاد، پیرس) فیشن کے دارالحکومت پیرس میں فیشن ویک کا آغاز ہوتے ہی پیرس میں رنگوں اور حسن کے جلوے بکھر گئے۔ معروف فیشن ڈیزائنر EENK نے بھی پیرس کے پیلس آف ٹوکیو میں اپنے خوبصورت اور منفرد رنگوں کے امتزاج سے تیار کردہ ملبوسات کے نمائش کی۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دنیا بھر کے ٹاپ فیشن ڈیزائنرز پیرس فیشن ویک میں اپنے خوبصورت، بیش قیمت اور اچھوتے ڈیزائنوں کے ملبوسات متعارف کروانا پسند کرتے ہیں۔
2023ء کے موسم بہار اور موسم گرما کے لیے، فیشن ڈیزائنر EENK نے اپنے جدید ملبوسات پیش کیے۔ انہوں نے اپنے فیشن شو کو ورلڈ وائلڈ ویسٹ کا عنوان دیا۔ خوبصورت فیشن شو پیلس آف ٹوکیو میں پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: لیڈی ڈیانا، مائیکل جیکسن آج زندہ ہوتے تو کیسے نظر آتے؟
فیشن شو میں ملبوسات کو مشرق بعید کے کلچر کی جھلک بھی دی گئی اس تخیل نے لوگوں کے دل موہ لیے۔ ڈیزائنر نے جدید و قدیم فیشن کے امتزاج سے آج کے دور کے مرد و خواتین کے دل کو چھو جانے والے ملبوسات کی نمائش کی۔
سابق صدر فرانس نکولس سرکوزی کی سابقہ بیوی جو کہ معروف ماڈل رہ چکی ہیں اور مشہور گلوکارہ بھی ہیں، نے دوران فیشن شو لائیو پرفارمنس پیش کی اور اپنی خوبصورت آواز سے حاضرین کے دل موہ لیے۔