این ٹی ڈی سی کی بدترین کارکردگی،دو روز میں2 کروڑ روپے کاجرمانہ

Oct 05, 2022 | 11:41:AM
این ٹی ڈی سی کی بدترین کارکردگی،دو روز میں2 کروڑ روپے کاجرمانہ
کیپشن: نیپرا  
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد(اویس کیانی) نیپرا  نے این ٹی ڈی سی پر مزید ایک  کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

جامشورو  ٹرانسمیشن لائن کے 2 ٹاورز اور پورٹ قاسم ،مٹیاری لائن کے 6 ٹاورز گرے تھے۔،نیپرا کا کہنا تھا کہ ٹاورزگرنے سے1320 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی۔واقعے کے باعث ملک میں جزوی بلیک آؤٹ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ جرمانہ بروقت بجلی سپلائی کی بحالی میں ناکامی پر کیا گیا، این ٹی ڈی سی کو بجلی سپلائی کی بحالی میں این ٹی ڈی سی کو پورٹ قاسم پاور پلانٹ سےتقریبا 10 دن   لگے تھے۔

اتھارٹی نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے مکمل تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔مذکورہ انکوائری کمیٹی نے اتھارٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کی،جس میں این ٹی ڈی سی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت این ٹی ڈی سی کو شوکاز نوٹس جاری کیا،این ٹی ڈی سی  مقررہ وقت میں کوئی بھی جواب دینے میں ناکام رہا۔

واضح رہے کہ این ٹی ڈی سی پر جامشورو گرڈ اسٹیشن واقعے پر گزشتہ روز بھی ایک کروڑ جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔