احساس راشن رعایت پنجاب کے تحت رجسٹریشن جاری ہے: ڈاکٹر ثانیہ نشتر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس راشن رعایت پنجاب کے تحت رجسٹریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ احساس راشن رعایت پنجاب کے تحت گھرانوں اور کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن جاری ہے۔
احساس راشن رعایت پنجاب کےتحت گھرانوں اورکریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن جاری ہے۔دکاندار پروگرام میں لیول2 برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹ کےذریعےیا نیشنل بینک کے ساتھ ساتھ کسی بھی شیڈول بینک میں اکاؤنٹ کھول کربھی شامل ہوسکتے ہیں۔جو دکاندار پہلے سےشامل ہیں انکو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) October 5, 2022
ڈاکٹر ثانیہ کا کہنا تھا کہ دکاندار کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھول کر شامل ہوسکتے ہیں اور جو دکاندار پہلے سے شامل ہیں ان کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں۔
یاد رہے چند روز قبل ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ نے 100 ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دے دی ہے، 80 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔
انھوں نے بتایا تھا کہ دال، گھی یا پکانے کے تیل پر 40 فیصد تک رعایت ہوگی، جو گھرانے اس پروگرام سے مستفید ہونا چاہتے ہیں اس کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے رجسٹریشن کروائیں۔