(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس راشن رعایت پنجاب کے تحت رجسٹریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ احساس راشن رعایت پنجاب کے تحت گھرانوں اور کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن جاری ہے۔
ڈاکٹر ثانیہ کا کہنا تھا کہ دکاندار کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھول کر شامل ہوسکتے ہیں اور جو دکاندار پہلے سے شامل ہیں ان کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں۔
یاد رہے چند روز قبل ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ نے 100 ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دے دی ہے، 80 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔
انھوں نے بتایا تھا کہ دال، گھی یا پکانے کے تیل پر 40 فیصد تک رعایت ہوگی، جو گھرانے اس پروگرام سے مستفید ہونا چاہتے ہیں اس کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے رجسٹریشن کروائیں۔