(24 نیوز)وزیراعظم نے طارق باجوہ کو معاون خصوصی بنانے کی منظوری دے دی،طارق باجوہ معاون خصوصی برائے خزانہ ہوں گے۔
وزیر اعظم کے کابینہ ارکان میں مزید اضافہ ہوگیا ،وزیر اعظم نے طارق باجوہ کو معاون خصوصی برائے وزارت خزانہ بنانے کی منظوری دیدی ۔ان کا بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن جاری کرے گا۔
یاد رہے طارق باجوہ ہارورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ اور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان رہے ہیں ۔