مسک کی ٹوئٹر کی خریداری اصل قیمت پر بند کرنے کی پیشکش

Oct 05, 2022 | 14:37:PM

(ویب ڈیسک)ایلون مسک نے ٹوئٹر کی خریداری کو اصل قیمت پر بند کرنے کی پیشکش کردی ۔

منگل کو رپورٹس میں کہا گیا کہ ساشل نیٹورک حصوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تجارت میں معطلی دیکھی گئی ہے۔ ایلون مسک ٹوئیٹر کی طےشدہ اصل قیمت پر خریداری پر اتفاق کیا ہے۔  

امریکی میڈیا کے مطابق  دنیا کے امیر ترین شخص نے ٹوئٹر کو ایک خط لکھا جو ٹوئٹر کے شئیرز کی خریداری متعلق تھا۔ خط میں ایک شئیر کی قیمت 54.20 ڈالر طے کی گئی تھی مگر تجارت کی معطلی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایلون مسک نے یو ٹرن لیا  ہے جس پر ٹوئٹر مسک کے خلاف عدالت چلا گیا۔ 

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق دوپہر کے وقت شئیرز کی خرید و فروخت کو روک دیا گیا ہے۔  ایلون مسک کی کامیابی کا ذریعہ ٹیسلا گاڑی ہے۔ اپریل میں مسک نے سوشل میڈیا کمپنی سے شیئرز  خریدنے کے متعلق ایک معاہدہ کیا جس سے مسک کو اب پیچھے ہٹتے دیکھا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں