(24 نیوز ) فواد چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احتساب کا عمل موجودہ حکومت نے ختم کر دیا ہے اور آصف زرداری کیخلاف مقدمات ختم ہونا احتساب کے عمل پر سوال ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج عدالت میں پلی بارگین سے متعلق اہم باتیں ہوئیں ہیں نیب قانون میں ترمیم کے بعد پلی بارگین والوں کو پیسے واپس کرنا ہونگے اور پلی بارگین سے سب سے زیادہ فائدہ آصف زرداری کو ہوگا۔ججز نے آج بہت اچھے سوالات پوچھے ہیں شہباز شریف، مریم نواز، آصف علی زرداری کے مقدمات کے فیصلے اس بات کی طرف اشارہ ہیں کہ پاکستان میں احتساب کا نظام ختم ہوگیا ہے ،رجیم چینج کا بنیادی مقصد احتساب کا نظام ختم کرنا تھا۔
آج سیکشن 25 پر بحث ہوئی ہے نیب نے اس قانون کے تحت بہت بڑی رقم ریکور بھی کی ہے انور مجید اور حسین لوائی نے اربوں روپے کی پلی بارگین کی ،انور مجید اور حسین لوائی کے اربوں روپے آصف زرداری واپس کرانا چاہتے ہیں ۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کل مریم نواز نے پریس کانفرنس کی اور آج لندن پہنچ گئی مریم نواز نے بونگی ماری کے پاکستان میں سائفر آنا بند ہو جائیں،ہر ایمبیسی میں سائفر ڈیپارٹمنٹ ہیں اور ہر سفیر اپنے ملک کو سائفر بھیجتا ہے ۔ مریم نواز طارق فاطمی سے پوچھ لیں سائفر ہوتا کیا ہے ؟ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے فنڈنگ کیس کدھر گئے ؟ نواز شریف، زرداری اور گیلانی کے توشہ خانہ کیسز کدھر گئے؟ فواچ چوہدری نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے الیکشن کمیشن کو اپنا ماتحت ادارہ بنایا ہوا ہے ۔سارے مسائل کا حل حقیقی آزادی مارچ ہے اور پورے پاکستان سے 25 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے ۔
آرمی چیف کا اکانومی سے متعلق بیان بہت اچھا ہے اور اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے سیاست میں کتنا حصہ لینا ہے۔