جولائی کے آخری ہفتے معلوم ہوا سارہ نے شادی کرلی، جس پر حیران ہوئے: والد انجینئر انعام الرحیم

Oct 05, 2022 | 16:36:PM

 (ویب ڈیسک) سارہ انعام کے والد انجینئر انعام الرحیم نے کہا ہے کہ جولائی کے آخری ہفتے میں معلوم ہوا سارہ نے شادی کرلی، جس پر ہم حیران ہوئے، سارہ نے کہا اپنا فیصلہ خود کرسکتی ہوں، ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کا معلوم ہوا تو ہمارا اعتماد بحال ہوا۔

 سارہ انعام کے والد انجینئر انعام الرحیم نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے تعاون پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں، سارہ تین بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی، دو ہزار میں ہم کینیڈا چلے گئے، سارہ پڑھنے میں قابل تھی اس نے اکنامکس میں ماسٹر کیا، سارہ نے یو بی ایل اور یو ایس ایڈ میں جاب کی، وہ ابوظہبی میں بھی جاب کرتی رہی، شادی کے لیے رشتے آئے لیکن اس کی توجہ کیریئر پر تھی۔

  انعام الرحیم نے کہا کہ قتل کے واقعے کے بعد اس کی ماں نے کال کر کے سارہ کی تعریفیں کیں۔

 سارہ کے بھائی فرخ انعام کا کہنا تھا کہ ہمیں سارہ کا بہت زیادہ دکھ ہے،سارہ انعام بہت لائق تھی، سارہ انعام آخری مرتبہ ہم سے ملنے پہلے ابو ظبی میں تھی، سارہ کو بے دردی سے قتل کرنے پر شاہنواز کو عبرت کا نشان بنایا جائے، اللہ کہتا ہے کہ انصاف کے لئے ڈٹ کے کھڑے ہو جاؤ ۔

مزیدخبریں