ٹک ٹاک  نے منفرد فیملی پیئرنگ فیچرمتعارف کرادیا

Oct 05, 2022 | 16:41:PM
 ٹک ٹاک  نے منفرد فیملی پیئرنگ فیچرمتعارف کرادیا
کیپشن: ٹک ٹاک
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک  نےاپنے منفرد فیملی پیئرنگ فیچرکے ذریعے فیملی کے تحفظ کو مزید وسعت دیدی ہے ۔ فیملی پیئرنگ فیچر کے ذریعے والدین اور نوجوان اپنی انفرادی ضرورت کے مطابق  سیفٹی سیٹنگز کنٹرول کرسکتے ہیں۔

ٹک ٹاک  کے  FamilyFirst# اقدام کے ذریعے والدین اپنے نوعمربچوں کے اکاؤنٹس میں ہونے والی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے فیملی پیئرنگ فیچر کا استعمال کر سکتے ہیں ۔اس میں اسکرین ٹائم مینجمنٹ، ریسٹرکٹڈ موڈ، ڈائریکٹ میسجز اورپرائیویسی اینڈ سیکیورٹی سیٹنگز  جیسے فیچرز شامل ہیں جو والدین کو اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹس کو اپنے بچوں کے اکا ؤنٹس سے منسلک کرکے مُختلف کنٹرولز پر  حاصل کرنے کا موقع دیتے ہیں ۔ یہ اقدام  ٹک ٹاک کے جاری عزم کا اہم  حصہ ہیں اور اِن کا مقصد اس پلیٹ فارم پر نوجوان افراد کی حفاظت اور دیکھ بھال ہے۔

اس حوالےسے ٹاک ٹاک نے پاکستان کی بعض انتہائی مقبول شخصیات اور کری ایٹرز کے ساتھ بھی شراکت کی ہے  جو خاندان کے تحفظ کے حوالے سے ٹک ٹاک کی کوششوں کو وسعت دینے کے لیے ایسا دلچسپ کنٹنٹ تیار کریں گے جس میں 13 سے 19 سال کی عمر کے نوجوان صارفین پر خصوصی توجہ دی گئی ہو گی۔