ایران:زلزلے کے شدید جھٹکے، 200 سے زائد افراد زخمی  ہوگئے

Oct 05, 2022 | 17:13:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے شمال مغربی حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ 

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ایران کے شمال مغربی حصوں میں منگل کے روز آنے والے زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جس نے متاثرہ علاقوں میں خوف  و ہراس پھیلا دیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں زخمیوں کی اطلاعات ملتے ہی ریسکیو اہلکار مختلف علاقوں میں پہنچ گئے جنہوں نے 276 افراد کے زخمی اور 68 کے معمولی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز مغربی آذربائیجان کے صوبے کے ایک قصبے خوری کے قریب تھا اور   زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

ماہرین  کا کہنا ہے کہ زلزلے کی صورت میں فوری طور پر عمارت سے باہر کھلی جگہ پر چلے جانا چاہیے۔ اگر باہر نکلنا ممکن نہ ہو تو میز یا اسی نوعیت کی کسی دوسری چیز کے نیچے پناہ لینی چاہیے تاکہ آپ خود کو چھت یا دیواروں سے ممکنہ طور پر گرنے والے ملبے سے بچا سکیں۔ زلزلے کے دوران کھڑکیوں، بھاری فرنیچر اور بڑے آلات وغیرہ سے دور رہیں۔

مزیدخبریں