چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 15 اکتوبر کو طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 15 اکتوبر کو طلب کر لیا،اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور کیا جائے گا۔
جسٹس سہیل ناصر، جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد کی مستقلی پر غور ہوگا،جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق ،جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر کا نام بھی شامل، جسٹس رضا قریشی، جسٹس شان گل اور جسٹس راحیل کامران کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔
لاہور ہائیکورٹ میں 13 ایڈیشنل ججز کی گزشتہ سال 22 اپریل کو تعیناتی کی سفارش گئی تھی،رواں سال اپریل میں ایڈیشنل ججز کی مدت میں 6ماہ کی مزید توسیع کی گئی تھی۔