اگلے 6 ماہ تک مجھے پاکستان میں کوئی انتخابات نظر نہیں آ رہے ، امین الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے وفاقی حکومت سے ایم کیو ایم کی علیحدگی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم کا جو بھی فیصلہ ہوتا ہے رابطہ کمیٹی کی منظوری سے ہوتا ہے ،عام انتخابات کا انعقاد اگست2023 میں کیا جائے ،وفاقی حکومت کے ساتھ ہمارے تعلقات اطمینان بخش ہیں ،اگلے 6 ماہ تک مجھے پاکستان میں کوئی انتخابات نظر نہیں آ رہے ۔
صحافیوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہاکہ اربن سندھ میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وفاق سے رابطے میں ہیں ،ایم کیو ایم سندھ حکومت کے اقدامات پر عدم اعتماد کااظہار کرتی ہے ،حلقہ بندیوں کے معاملے پر سندھ حکومت سے بات چیت کر رہے ہیں، سپریم کورٹ حکم کے باوجود سندھ حکومت میئر کو اختیارات نہیں دے رہی،سندھ حکومت کیساتھ ملازمتوں کے کوٹے سے متعلق بھی اختلاف ہیں ۔
وفاقی وزی نے کہاکہ وفاقی حکومت کیساتھ مردم شماری کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں ، سیلاب کے باعث ملک میں مردم شماری کا عمل تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے،ان کا کہناتھا کہ آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہونے چاہئیں،اسمبلیوں کی 5 سالہ مدت پوری کرائی جائے ۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا 9 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان