راجہ فاروق حیدر کو موبائل مارنے کا معاملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر نے وزیر قانون کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کو موبائل مارنے پر معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر نے قانون ساز اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر قانون کے سابق وزیراعظم کو موبائل مارنے پر معافی مانگ لی ،سردار تنویر نے کہاکہ فاروق حیدر سے معافی مانگتا ہوں دلی افسوس ہے جو وزیر موصوف سے ہوا،وزیراعظم آزاد کشمیر کاکہناتھا کہ چودھری لطیف کیخلاف جو لفظ بولے ہیں ان پر بھی معافی چاہتا ہوں، ان کا کہناتھا کہ چودھری لطیف اکبر بڑے بھائی ہیں ، راجہ فاروق حیدر کی عزت کرتاہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا 9 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان