(24 نیوز)مشیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں، آئندہ تین سال تک پاکستان انرجی سیکٹر میں خود کفیل ہو جائے گا، آنے والے وقت میں بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی ہو گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ مریم نوازکے مقدمے کا فیصلہ آگیا ہے،عدالت نے پوچھا کیا مریم نے والد کی معاونت کی ؟عدالت نے پوچھا ٹین والیم سمیت کسی دستاویز میں ہے نواز شریف نے منی لانڈرنگ کی ؟جب عدالت نے کاغذ مانگا تو خاموشی ہوگئی ،جب عدالت نے کہا بتائیں مریم 1994میں پبلک آفس ہولڈر تھی یا 2006 میں ۔
مشیر پیٹرولیم نے کہاکہ مریم نواز کو ایک سال جیل میں رکھاگیا،عدالت نے پوچھا لندن میں اثاثے کی مالیت کیا تھی جواب کچھ نہیں تھا ،میں پوچھتا ہوں سسلین مافیا کون تھا ،وہ لوگ کہاں ہیں جنہوں نے گلی محلوں میں چور چورکی آوازیں لگائیں ،خانہ کعبہ میں چور چور کے نعرے لگائے گئے ۔
انہوں نے کہاکہ صادق اور امین نے ملک ریاض سے چار سو پچاس ایکٹر زمین لی ،ملک ریاض کو 250ملین پاونڈ کا فائدہ دیا، حلف میں ریاست کے راز کی پاسداری پرسمجھوتہ نہ کرنا شامل ہوتا ہے۔
مصدق ملک کاکہناتھا کہ آئندہ تین سال تک پاکستان انرجی سیکٹر میں خود کفیل ہو جائے گا، آنے والے وقت میں بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی ہو گی۔ان کاکہناتھا کہ ایس این جی پی ایل کے پاس 680ایم ایم سی ایف ڈی ہے ،صرف گھریلو صارفین کیلئے نو سو ایم ایم سی ایف ڈی ہے ،کچھ مہینوں میں نو گارگو آئینگے کچھ ماہ دس گارگو ملیں گے ،کچھ حصہ بجلی کیلئے کچھ حصہ گھریلو صارفین کو دینگے۔
قبل ازیں مصدق ملک نے سینیٹ میں پالیسی بیان دیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی جی ایس ٹی وصول نہیں کر رہی، آئی ایم ایف سے 50روپے کی لیوی لگانے کا معاہدہ ہوا۔وزیر مملکت نے بتایا کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد جی ایس ٹی وصول نہیں کیا جا رہا، حکومت کا جی ایس ٹی لگانے کوئی ارادہ نہیں،گزشتہ حکومت نے پیٹرول پر 50روپے لیوی لگانے کا وعدہ کیا جسے ہم نے کنفرم کیا، اس وقت ڈیزل پر 12روپے جبکہ پیٹرول پر 32روپے لیوی وصول کر رہے ہیں۔
مصدق ملک نے واضح کیا کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہیں،موسم سرما میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے موثر پلان بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راجہ فاروق حیدر کو موبائل مارنے کا معاملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے معافی مانگ لی