کیمسٹری کا نوبیل انعام تین سائنس دانوں کے نام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ویب ڈیسک) کیمسٹری کے شعبے میں نوبیل انعام کا اعلان کردیا گیا۔ سب سے اہم ادب کے شعبے کے انعام کا اعلان جمعرات اور اور امن کے شعبے میں انعام کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا۔ موجودہ بین الاقوامی پس منظر میں یوکرین پر روسی حملے کے پیش نظر اس سال امن کے نوبیل انعام کو ایک خاص اہمیت حاصل ہونے کی امید ہے۔
اے ایف پی کے مطابق جیوری نے امریکی کیمیا دان "کیرولین برٹوزی" اور "بیری شارپلس" کو ڈینش کیمیا دان "مورٹن میلڈل" کے ساتھ مشترکہ طور پر "کلک کیمسٹری اور بائیو آرتھوگونل کیمسٹری" کی ترقی میں ان کی خدمات کے لیے اس اعزاز سے نوازا۔
ایک کروڑ سویڈش کرونا کی انعامی رقم تینوں نوبیل جیتنے والے کیمیا دانوں میں تقسیم کی جائے گی جو 10 دسمبر کو اسٹاک ہوم میں ہونے والی تقریب میں سویڈش بادشاہ کارل گسٹاف سے انعام حاصل کریں گے۔
81 سالہ شارپلس نے دوسری بار نوبیل انعام اپنے نام کیا ہے۔ اس سے قبل وہ 2001 میں بھی کیمسٹری کا نوبیل جیت چکی ہیں۔ دنیا میں صرف چار دیگر افراد نے دو بار نوبیل جیتنے کا کارنامہ انجام دیا ہے جن میں پولش نژاد فرانسیسی سائنس دان میری کیوری بھی شامل ہیں۔
سویڈن سے تعلق رکھنے والے ڈائنامائٹ کے موجد اور تاجر الفریڈ نوبیل نے اپنی آخری وصیت میں اس انعام کے اجرا کا اعلان کیا تھا۔ الفریڈ نوبیل کا انتقال 10 دسمبر 1896 کو ہوا تھا اور ہی ایوارڈ تب سے انہی کے نام سے موسوم ہے۔
اس سے قبل پیر کو میڈیسن کا نوبیل انعام سویڈش ماہر حیاتیات سوانتے پابو کو معدوم ہومینز اور انسانی ارتقا کے جینوم دریافت کرنے پر دیا گیا۔
گزشتہ روز یعنی منگل کو فزکس کا نوبیل پرائز فرانسیسی طبیعیات دان ایلین اسپیکٹ، امریکا کے جان کلوزر اور آسٹریا کے اینٹون زیلنگر نے جیتا تھا جنہوں نے تجرباتی ٹولز تیار کرنے کے لیے کوانٹم اینگلمنٹ کو ثابت کرنے میں مدد کی تھی۔