ڈالر24 دن میں 24 روپے کم ہو سکتا ہے،اسحاق ڈار

Oct 05, 2022 | 20:58:PM
وزیر خزانہ اسحاق ڈار، 10دن، ڈالر کا گیپ، ایک روپے پر آگیا
کیپشن: اسحاق ڈار فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ 10 دن میں ڈالر کا گیپ ایک روپے پر آگیا ہے، ڈالر24 دن میں 24 روپے کم ہو سکتا ہے، مہنگائی کی شرح 12 سے 14 فیصد تک لیکر آئیں گے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہاکہ عمران خان خود کو ریاست سے اوپر سمجھتے ہیں،عمران خان کو اس بار دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،رانا ثنا اللہ دھرنے کو روکنے کا فیصلہ قانون کے مطابق کریں گے۔ان کاکہناتھا کہ نواز شریف کے کیسز اب تک ختم ہو جانے چاہئے تھے،رانا شمیم پر پریشر ہوگا اس لئے انہوں نے اپنی جان چھڑائی ۔صادق و امین نہیں رہے تو اس پر آئین خاموش ہے،62 ون ایف کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے،62 ون ایف میں ترمیم کیلئے الیکشن میں ترمیم کافی ہے،62 ون ایف پر چیف جسٹس نے خود کہا کہ یہ غیر منصفانہ ہے۔
اسحاق ڈار کا مزید کہناتھا کہ ڈالر کی قدر200 سے اوپر نہیں ہے، ڈالر200 سے نیچے آئے گا،سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر 240 روپے تک گیا،ان کاکہناتھا کہ گزشتہ پیر سے اب تک ڈالر18 روپے نیچے آ چکا ہے، ہمیشہ سے ڈی ویلیوایشن کیخلاف رہا ہوں۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ ایکسچینج ریٹ کو مانیٹر کرنے کی ذمہ داری سٹیٹ بینک کی ہے، 10 دن میں ڈالر کا گیپ ایک روپے پر آگیا ہے، ڈالر24 دن میں 24 روپے کم ہو سکتا ہے، مہنگائی کی شرح 12 سے 14 فیصد تک لیکر آئیں گے۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ آئی ایم ایف کا پروگرام جون تک ہے، آئی ایم ایف کی شرائط اور پروگرام مکمل کریں گے،اکتوبر میں پیٹرول پر 5 روپے لیوی لگنی تھی، پچھلی حکومت کے کئے گئے اقدامات ہم پر ڈال دیئے گئے،قرضے ری شیڈولنگ ہمارا آخری آپشن ہوگا،پیرس کلب کے قرضے ری شیڈول کروانا ترجیح نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں، مصدق ملک