ٹیکسٹائل انڈسٹری مسائل کا شکار، گوہر اعجاز نےشہباز شریف کو خط  لکھ دیا

Oct 05, 2022 | 21:14:PM

(24نیوز)ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہونے کے قریب پہنچ چکی ،پیٹرن انچیف اپٹما گوہر اعجاز نےوزیر اعظم شہباز شریف کو خط  لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق  گوہر اعجاز  نے خط میں موقف اختیار کیا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 9 سینٹ فی یونٹ بجلی فراہم کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا جا رہا ،پاور ڈویژن نے یکم اکتوبر سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے بجلی کا نرخ 20 سینٹ فی یونٹ جاری کیا ہے ،ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اس فیصلے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے ،پنجاب کی 50 فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی پر گیس فراہم کی جا رہی ہے ،پنجاب میں نئی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مسابقتی نرخوں پر گیس فراہم نہیں کی جا رہی،پنجاب میں ایک تہائی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس مل رہی ہے ،سندھ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 3.75 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو پر گیس دی جا رہی ہے۔

گوہر اعجاز  کا مزید کہنا تھا کہ برآمدی شعبے کیلئے انرجی کے مسابقتی نرخ کوئی سبسڈی نہیں ہیں،علاقائی ممالک کی نسبت پاکستان میں توانائی کے نرخ زیادہ ہیں ، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے ،ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 250 ارب روپے ایف بی آر میں پھنسے ہوئے ہیں، نئے کارخانے لگانے کیلئے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے پاس سرمایہ نہیں ہے ،ٹیکسٹائل انڈسٹری کی 5 ارب ڈالرز کی مشینری درآمد نہیں ہو رہی ، 

ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بلا تعطل گیس اور بجلی فراہم کی جائے ،ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مسابقتی نرخوں پر گیس اور بجلی کی بحالی یقینی بنائی جائے،ٹیکسٹائل انڈسٹری کی مشینری کی درآمدات کو کلیئر کرایا جائے ۔

مزیدخبریں