(مانیٹرنگ ڈیسک)جعلی ڈگری کیس میں نامزد قومی ایئر لائن کے سابق ملازم کو گرفتار کرلیاگیا، ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جعلی ڈگری کیس میں نامزد پی آئی اے کا سابق انجینئرکو ایف آئی اے کے عملے نے کراچی ائیرپورٹ سے گر فتار کرلیا ہے۔
گرفتار ملزم محمد فرحان گزشتہ کافی عرصے سے بیرون ملک مقیم تھا، ایف آئی اے امیگریشن نے وطن واپسی پر واچ لسٹ میں نام شامل ہو نے پر اسے حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر24 دن میں 24 روپے کم ہو سکتا ہے،اسحاق ڈار