جنرل قمرجاوید باجوہ کی امریکی سیکرٹری دفاع سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی سیکرٹری دفاع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مہمان نوازی ایک اعزاز رہا، پینٹاگون میں ہم نے اپنی دیرینہ دفاعی شراکت داری اور باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پینٹاگون میں جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کے بعد امریکی سیکرٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن کا کہنا تھا کہ ملاقات میں طویل مدت دفاعی شراکت داری پربات ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق امریکی سیکرٹری دفاع اور جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات پاک،امریکا تعلقات کے75سال کی تکمیل پر ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کےامورزیرغورآئے۔
خیال رہے کہ ایک ہفتے کے طویل دورہ امریکا پر موجود پاکستان کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل 4 اکتوبر کو واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانے کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کی۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مسلح افواج نے خود کو سیاست سے دور کر لیا ہے اور اسی طرح رہنا چاہتی ہیں، پہلے بھی وعدہ کر چکا ہوں کہ مدت مکمل ہونے پر عہدہ چھوڑ دوں گا۔