ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی امیدوار کو نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل نیازی کو نوٹس جاری کرکے طلب کر لیا۔
پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل نیازی کو بھیجے گئے نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ آپ کے سپورٹرز نے الیکشن مہم کے دوران ہوائی فائرنگ کی،الیکشن کمیشن نے پی پی 209 میں امیدوار فیصل نیازی کو 10 اکتوبر کو طلب کرلیا۔