نگران وفاقی وزیر نے ایس آئی ایف سی کا کریڈٹ جنرل عاصم منیر کو دےدیا

Oct 05, 2023 | 00:11:AM

This browser does not support the video element.

(اویس کیانی)سینئر وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے سپیشل انوسمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کے حوالے سے اہم انکشافات کئے گئے۔
24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے ایس آئی ایف سی کا کریڈٹ جنرل عاصم منیر کو دے دیا ، نگران وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ 37 سال سے کاروبار کر رہا ہوں مختلف حکومتوں اور وزیراعظم کے ساتھ کام کیا لیکن اتنا فوکس پہلے نہیں دیکھا ۔
ان کاکہناتھا کہ نگران حکومت کے ساتویں ہفتے میں ایپکس کمیٹی کا یہ دوسرا اجلاس تھا ،9 گھنٹوں کے ایپکس کمیٹی میں دو ایگزیکٹو کمیٹیوں کے اجلاس بھی کروا دیئے اس سے آرمی چیف کی ترجیحات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ،آرمی چیف اپنے افسران کے ساتھ ہر 15 دنوں بعد بیٹھ کر ہر مسائل کو سمجھ رہے ہیں اور ان کے حل کیلئے ایکشن بھی بتا رہے ہیں ،ان مسائل کے حل کیلئے عملدرآمد پر بھی فالو اپ میٹنگز ہو رہی ہیں ۔
گوہر اعجازنے کہاکہ آرمی چیف ،وزیراعظم سب نیک نیت کے ساتھ کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان کو آگے لے کر جائیں ،پاکستان میں وسائل ہیں لیکن مس مینجمنٹ ہے جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی ڈبل سنچری ختم ،فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

مزیدخبریں