ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، پنجاب پولیس کو مطلوب 3 اشتہاری ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان )ایف آئی اے انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو مطلوب 3 اشتہاری ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں مسعود حسین، محمد سلیم اور محمد عمر شہزاد شامل ہیں ،ملزمان کو گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا،گرفتار ملزم مسعود حسین جہلم پولیس، ملزم محمد سلیم بہاولپور پولیس جبکہ ملزم محمد عمر شہزاد ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب تھا،ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے،بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابو ظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی،این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے،انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف قوم کی آواز پر پاکستان آ رہے ہیں، خرم دستگیر