چینی کی قیمت کا تعین کون کرے گا؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

Oct 05, 2023 | 12:24:PM

 (ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے چینی کی قیمت کے تعین سے متعلق درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے چینی کی قیمت مقرر کرنےکا وفاقی سیکرٹری کنٹرولر جنرل پرائس کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ صوبے میں پنجاب حکومت چینی کی قیمتیں مقرر کرےگی۔

 عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی حد تک پرائس ایکٹ 1977 کالعدم قرار دیا جاتا ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا،عدالت کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتیں مقرر کرنےکا اختیار صوبے کا ہے،اٹھارویں ترمیم کےبعد قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار صوبوں کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’بس بہت ہوا‘‘لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دیدیا

 یاد رہے کہ شوگر ملز مالکان نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا وفاقی حکومت کا اقدام چیلنج کیا تھا جس پر لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قمیتوں کے متعلق جاری نوٹفکیشن معطل کر رکھا تھا۔

مزیدخبریں