(ویب ڈیسک) سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے سیاست اور پی ٹی آئی دستبرداری کے اعلان کے بعد ان کی والدہ نے خواجہ آصف کو بڑا چیلنج کردیا۔
عثمان ڈار کی والدہ اپنے بیان میں کہنا ہے کہ خواجہ آصف میری بات غور سے سن لیں، جو آپ چاہتے تھے وہ عثمان ڈار کو گن پوائنٹ پر رکھ کر حاصل کرلیا۔
ان کی والدہ نے کہا کہ سیاست عثمان ڈار نے چھوڑی ہے اس کی والدہ نے نہیں، اب تمہارا مقابلہ میں کروں گی۔ میرا چینلج ہے، میدان میں آؤ، دیکھنا تمہارے شیر کا میں کیا حشرکرتی ہوں۔
مزید پڑھیں: سموگ کے تدارک سے متعلق کیس ،لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دیدیا
والدہ عثمان ڈار نے کہا کہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہوں، میدان میں آؤ اور میرا مقابلہ کرو۔
واضح رہے کہ عثمان ڈار نے گذشتہ روز ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ہوشربا انکشاف کیا تھا کہ سانحہ 9 مئی کے ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ میں نہ صرف اپنی پارٹی چھوڑ رہا ہوں بلکہ سیاست سے بھی کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے سانحہ 9 مئی کے دوران ہونے والے تمام واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سارا کھیل زمان پارک میں رچا گیا تھا۔