قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 16اکتوبر کو ہو گی

Oct 05, 2023 | 13:01:PM
قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 16اکتوبر کو ہو گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پرائز  بانڈز رکھنے والوں کیلئے اہم خبر آ گئی،750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 16اکتوبر کو ہو گی یہ رواں سال کی32ویں اور مجموعی طور پر96ویں قرعہ اندازی ہے۔

 مذکورہ قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15لاکھ روپے کا ایک، دوسرا انعام 5لاکھ روپے کی3اور تیسرا انعام9300روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں،سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام ترجمان کے مطابق  اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان میں پیر کی صبح9 بجے ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے اہم افراد شرکت کریں گے، اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چناؤ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور 7500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز پر پابندی ہے۔

اس پابندی کے بعد اب مارکیٹ میں سب سے بڑا پرائز بانڈ 1500 روپے مالیت کا ہے، اس کے علاوہ 750، 200 اور 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز بھی مارکیٹ میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر سستا  ہو گیا،قیمت میں حیران کن کمی